کامونکے (نامہ نگار) کھلا پٹرول بیچنے والے دکاندار کے گھر آگ لگ گئی۔پوتی سالہ جھلس کر جاں بحق بیوی اور دوسری پوتی شدید زخمی ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ واہلیانوالی گاؤں کے دْکاندار سرفراز گل نے بیچنے کیلئے گھر میں کھلا پیڑول سٹاک کررکھا تھا گذشتہ روز اس کی بیوی نسرین کے چولہا جلانے پر اچانک سے آگ بھڑک اٹھی جس سے پنتالیس سالہ نسرین اس کی پوتی ام مبین دختر عقیل اور حرا دختر نبیل شدید جھلس کر زخمی ہوگئی بعدازاں چھ ماہ کی ام مبین جاں بحق ہوگئی۔