مانانوالہ( نامہ نگار)خود کشی یا قتل کی واردات،مانانوالہ کے نواحی نہر اپر گوگیرہ برانچ سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز کچی کوٹھی کے قریب نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع کی،ریسکیو 1122 کے عملہ نے نعش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں دفن کر دیا۔ متوفیہ کی اعلانات کے باوجود شناخت نہ ہو سکی ہے اور یہ بھی علم نہ ہو سکا ہے کہ اس نے نہر میں کود کر خود کشی کی ہے یا اسے قتل کر کے نہر میں پھینکا گیا ہے۔