گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کوپنی شرائط پر بجٹ بنانے کی کھلی چھوٹ دینا عوام پر ظلم ہے بجٹ میں مزید ٹیکسز لگائے گئے اور مہنگائی بڑھائی گئی تو مکمل معاشی تباہی کو کوئی نہیں روک سکے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ عوام بھاری ٹیکسز اورمہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی زندہ درگو ر ہو چکے ہیںاس پر مزید ستم یہ کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانتے ہوئے نیا وفاقی بجٹ تیار کرایا جا رہا ہے ، حکمرانوں کو عوام کا احساس ہے نہ ہی ملکی خودمختاری کا کوئی خیال رکھا جارہاہے نئے بجٹ میں آئی ایم ایف کو من مانی کی کھلی چھوٹ دینے کی باتیں افسوسناک اور عوام دشمنی کے مترادف ہیں۔
عوام بھاری ٹیکسز اورمہنگائی سے پہلے ہی زندہ درگو ر ہیں:عبدالرئوف مغل
Jun 10, 2020