نیب ملتان کے 4 افسران کرونا وائرس سے متاثر‘ سکینڈلز کی تحقیقات ملتوی

ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان کے 4 افسران کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت ملتان نے اس بات کی تصدیق کردی۔ چاروں آفسران نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔نیب ملتان میں کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات بھی ملتوی کردی گئیں۔قومی احتساب بیورو ملتان میں کرونا وائرس ٹیسٹ کا اہتمام دو مرحلوں میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں سٹاف کے 80 ممبران کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 4 اعلی افسران کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ترجمان نیب ملتان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے نیب ملتان کے تمام ڈیڑھ سو سے زائد سٹاف کا کرونا ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔اور نیب ملتان میں احتیاطی تدابیر پر بخوبی عمل کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن