پی ایس ایل6: لاہور قلندرز نےآخری گیند پر میچ چھین لیا، دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

Jun 10, 2021 | 01:05

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے د ی۔ا بوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے کیا۔یونائیٹڈ کا پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب کولن منرو فولکنر کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔لاہور قلندرز کے گیند بازوں کی نپی تلی گیندبازی کی وجہ سے اسلام آباد کو کوئی بھی بلے باز لمبی باری نہیں لے سکا اور یکے بعد دیگرے ٹیم کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 28 اور عثمان خواجہ 18 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ قلندرز کی جانب سے جیمز فولکنر نے تین، احمد دانیال اور حارث روف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کرلیا، کپتان سہیل اختر نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔سہیل اختر نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 گیندوں پر 40 رنز بنائے، محمد حفیظ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اوپنر فخر زمان 9 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، محمد فیضان کو 9 رنز پر شاداب خان نے بولڈ کیا۔بین ڈنک 17 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، ٹم ڈیوڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، راشد خان نے آخری اوور میں تین چوکے لگا کر قلندرز کو کامیابی دلوائی، راشد خان 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزیدخبریں