عامرکی طرح سلمان بٹ اور آصف کیلئے بھی آئی سی سی سے لڑا تھا، نجم سیٹھی

لاہور (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ محمد عامر کی طرح سلمان بٹ اور محمد آصف کیلئے بھی آئی سی سی سے لڑے تھے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں کی پابندی میں نرمی کیلئے بہت کوشش کی، آئی سی سی سے رابطہ کیا، انہیں منایا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی نے شرط رکھی کہ دونوں اپنے جرم تسلیم کرکے سٹہ بازوں کے نام بتائیں، آئی سی سی نے ہمیں شفاف تحقیقات کرنے کوکہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کوسمجھایا کہ جرم تسلیم کرلیں لیکن وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہے، آئی سی سی نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں لہذا ہم تعاون نہیں کریں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ محمدآصف اورسلمان بٹ کے ویڈیو پیغام سے آئی سی سی مطمئن نہیں تھی، محمد عامر نے جرم فوری تسلیم کیا اور ری ہیب پروگرام میں آئی سی سی سے تعاون کیا۔

ای پیپر دی نیشن