میامی(پی پی آئی)امریکا میں باکسنگ کا تگڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر نوجوان حریف لوگن پال کو ہرا نہ سکے۔آٹھ کے آٹھ رائونڈ مکمل ہوئے۔ سنسنی خیز فائٹ سے پرستار خوب محظوظ ہوتے رہے۔ آخر میں معروف فائٹر نے اعتراف کیا کہ میں 21 سالہ نوجوان نہیں ہوں کہ مدمقابل کو ناک آٹ کر دیتا۔خیال رہے کہ مداحوں کی کافی عرصے سے اس مقابلے پر نظریں تھیں لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ تقریبا چار ماہ تک ملتوی رہا۔بالاخر امریکی ریاست فلوریڈا کے ہارڈ روک سٹیڈیم میں رِنگ سج گیا جہاں فلائیڈ مے ویدر اور لوگن پال کا آمنا سامنا ہوا۔وزن کرانے کے بعد شو ٹائم کا ایونٹ مرکز نگاہ بنا رہا۔ دونوں فائیٹرز جوشیلے انداز میں جیت کے دعوے کرتے رہے۔باکسنگ ۱اعدادوشمار کے مطابق فلائیڈ مے ویدر کا وسیع تجربہ ہے، انہوں نے پچاس باٹ میں ناقابل شکست رہنے کا کارنامہ نام کر رکھا ہے جبکہ مدمقابل آںے والے ستائیس حریفوں کو انہوں نے ناک آئوٹ کیا ہے۔