لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو اسلامک ویب سائٹ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ویب سائٹ کو بنانے کے لیے معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے۔ اس ویب سائٹ میں اسلام سے متعلق دنیا بھر کے مسلمان کی تعلیمات، لٹریچرز، احادیث ،آیات کا ذکر ہو۔ اس ویب سائٹ میں اسلام اور شریعت کو عام کیا جائے۔ حکومت اسلام منافی اور ملک دشمن سرگرمیوں کو پھیلانے والوں کے خلاف اسلامی قوانین کی روشنی میں مقدمات درج کروائے۔ عدالت نے اس ویب سائٹ کو چلانے کے لیے علیحدہ محکمہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ یہ محکمہ از خود شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروائے۔