اسلا م آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردی ہیں۔ عدالت کی کارروائی شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے اشرف ملک، اسلم عزیز، اقبال برکت کی درخواستیں مسترد قرار دیں جبکہ دیگر درخواستوں پر سماعت 16جون کو ہوگی۔
نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستیں خارج
Jun 10, 2021