اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت ایمازون سیلرز لسٹ میں شمولیت پر اجلاس ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایمازون سیلرز لسٹ میں شمولیت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ ایمازون سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھے گی۔ عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرنا ہو گا۔ ایمازون فہرست میں شمولیت سے نوجوان کاروباری افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ سٹیک ہولڈرز برآمدات بڑھانے کیلئے فروخت کنندگان کو سہولیات دیں۔
ایمازون سیلرز لسٹ میں شمولیت سے برآمدات کو فروغ ملے گا: صدر علوی
Jun 10, 2021