پرویز الٰہی نے سلیم بریار‘ میاں منیر اور سعید کندوانہ کو (ق)  لیگ کا سینئر نائب صدر بنا دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے سینئر مسلم لیگی رہنماؤں چودھری محمد سلیم بریار‘ میاں محمد منیر اور چودھری سعید کندوانہ کو ان کی پارٹی میں بہترین خدمات پر (ق) لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔ اس ضمن میں پارٹی صدر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ مسلم لیگ (ق)  پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے۔ ضلعی تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی سطح پر تنظیم نو کا عمل جاری ہے۔ پارٹی سے وابستگی رکھنے والے افراد کو تنظیم نو میں اہم عہدے دیئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن