لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان کے معروف دینی ادارے کے ناظم اعلیٰ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے ماہ ذیقعدہ کے چاند کے متعلق اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ کے مطابق ماہ ذی قعدہ۲۴۴۱ء ۹۲ شوال کو تمام قدیم وجدید تحقیقات کی رو سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں صرف آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ تحقیق کے مطابق چاند کی پیدائش کا وقت جمعرات 10جون2021کو سہ پہر3:53منٹ ہے۔ پاکستان کے جنو ب میں سورج غروب کے وقت چاند کی عمر صرف3گھنٹے 50منٹ ہو گی۔ اس طرح اس کی رویت کے احوال انتہائی ناقص ہوں گے۔ جبکہ جمعہ11جون2021ء پاکستان کے صرف جنوبی علاقہ جات میں چاند کی رویت ہو سکے گی اور بقیہ شمالی علاقہ جات اور وسطی پنجاب میں رویت ممکن نہ ہو گی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ 29شوال کو چاند کے احوال پچھلے30سالوں میں ناقص ترین ہیں اور کمزورپوزیشن پر ہے۔ عموماً 29تاریخ کا چاند اس طرح کے ناقص احوال سے بالا تر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ احوال 28کے چاند کے ہوتے ہیں۔ چاند کی اس کیفیت کا اثر ذی الحجہ کے چاند پر بھی اثر انداز ہو گا۔