ہائیڈرو  بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا عکاس 2022 میں عملی جامہ پہنایا جائے گا

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ)  سکی کناری ہائیڈرو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس کے ہائیڈرو)  پاک چین مضبوط تعاون کے ساتھ آگے بڑھا ہے، منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا عکاس ،چین اور پاکستان کے مابین تاریخی دوستی کا بہترین عینی شاہد بھی ہے ، چائنا  اکنامک نیٹ کے مطابق  پاکستان میں نجی شعبے کے پن بجلی کی سب سے بڑی پیشرفت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری  (سی پیک)  میں ابتدائی تکمیل کی سب سے پہلے ترجیحی منصوبوں میں سے ایک کے طور پر یہ بہت اہمیت کی حامل ہے اور  توقع ہے کہ 2022 میں اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ سکی کناری ہائیڈرو پرائیویٹ لمیٹڈ میں چائنا گیزوبا گروپ کے  98  فی صد حصص ہیں جو اس منصوبے میں 1.96 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔  ایس کے ہائیڈرو کے ڈپٹی جنرل منیجر دانش حسیب خان نے کہا ہے کہ میں نے سکی کناری ہائیڈرو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس کے ہائیڈرو) میں چینی اور پاکستانی ملازمین کی مشترکہ کاوشوں کا مشاہدہ کیا ہے ۔ دانش کا ایس کے پروجیکٹ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔  2005 میں اس منصوبے میں شمولیت اختیار کی ۔ ایس کے ہائیڈرو کی چینی اور پاکستانی ٹیمیں سن 2015 سے اس پروجیکٹ پر مل کر کام کر رہی ہیں۔  مالی عانت کی شرائط کے عمل میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دانش نے چین اکنامک ہیرالڈ کو بتایا کہ جب پاکستانی ٹیم نے اراضی کے حصول اور رجسٹریشن کی دستاویزات مکمل کیں تو حکومت کی جانب سے مالی معاہدے پر پورا اترنے کیلئے درکار آخری تاریخ کے بہت قریب تھا۔  وبائی امراض کے دوران ایس کے ہائیڈرو ملازمین نے مقامی لوگوں کو روزانہ سامان عطیہ کیا۔ کووڈ 19 کے اچانک حملے کے مشکل وقت میں چین اور پاکستا ن ایک دوسرے کی مدد کو پہنچ گئے۔ منصوبے کی  تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے  ایس کے ہائیڈرو نے مواصلات اور ٹریفک کنٹرول سمیت متعدد مشکلات پر قابو پانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔  نومبر 2020 میں، ہم نے ''چین پاکستان دوستی کے پھول کی دیکھ بھال'' کے عنوان سے ایک سرگرمی چلائی جس میں ہم نے 10 اسکولوں کے 100 سے زائد طلباء کو اسٹیشنری اور گرم کپڑے مہیا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن