صنعان قریشی سمیت 5 ملزم پولیس کے حوالے،20 کو جیل بھجنے کا حکم 

کراچی(وقائع نگار) بحریہ ٹاون ہنگامہ آرائی کیس ،قوم پرست رہنمائوں نے عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،صنعان قریشی سمیت 5ملزمان کاجسمانی ریمانڈ،عدالت نے 120کوجیل بھیجنے کاحم دیدیاتفصیل کے مطابق صنعان قریشی کی اے ٹی سی کورٹ پیشی پرحفاظتی اقدامات سخت کیے گئے تھے جبکہ ضمانت کے عدالت سے رجوع کرنے والوں میں ملزمان ریاض چانڈیو ، گل حسن کلمتی، خالق جوٹیجو اور دیگر شامل تھے ،قوم پرست رہنما صنعان قریشی سمیت پانچ ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاجبکہ عدالت نے دیگر 120 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ہورا ہونے پر جیل بھیجنے کاحکم دیاتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت میں مقدمے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے قوم پرست رہنما ریاص چانڈیو، خالد جوٹیجو ، گل حسن کلمتی و دیگر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے ملزمان کی 25 , 25 ہزار کے عوض 7 دن کیلئے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 7 روز کے اندر ٹرائل کورٹ  سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی واضح رہے کہ صنعان قریشی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے تھے،اے ٹی سی کورٹ پیشی کے موقع پرصنعان قریشی نے کہاکہ میں کوئی دہشتگرد نہیں ہوں  میرے گھر پر کارروائی کی گئی جن لوگوں نے میرے گھر پر کارروائی کی ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا ،انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او نے ہمارے گھروں میں گھس کر بچوں پر ہتھیار تان لیے تھے ہمیں دھمکایا گیا ہے، ہم پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن