ماٹھارویں ترمیم پر بات کرنے سے پہلے اپنے ماضی میں جھانکیں: ناصر حسین شاہ

کراچی (وقائع نگار) وفاقی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو نے پریس کانفرنس اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے کی ، اٹھارویں ترمیم سے ریاست اندر ریاست کی بات کرنے والے اپنے ماضی میں بھی جھانکیں کہ ترمیم کے منظوری کے وقت اسپیکر کی نشست پر براجمان کون تھا؟ فہمیدہ مرزا کو اپنے حلقہ میں اسپتالیں نظر نہیں آتی اور نہ دریائے سندھ کی ویرانی نظر آتی  ہے باقی اسکولوں میں بھینسوں پر تبصرہ کرکے وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں، سندھ کے حقوق کیلئے تو آواز نہیں اٹھائی الٹا سندھ دشمنی اور مخالف بیانا ت پر اتر آئی ہیں۔  ان خیالات کا اظہار  وفاقی  وزراء کی پریس کانفرنس پر صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور اعجاز  جکھرانی نے ردعمل دیتے ہوئے کیا، صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ فہمیدہ مرزا کو اسکولز میں بھینسیں بندھی نظر آتی ہیں باقی سندھ کے وفاق کی طرف سے حقوق کا غضب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتا؟ فہمیدہ مرزا کو سوکھا ہوا دریائے سندھ نظر نہیں آتا؟ آپ دونوں وزراء  سے پریس کانفرنس کروانے کا مقصد سندھ کا کیس خراب کرنے کی کوشش ہے،انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے عوام کیلئے پانی، ترقیاتی اسکیمیز اور این ایف سی میں حصہ مانگ رہی ہے آپ دونوں وزراء کی پریس کانفرنس کے ذریعے عمران حکومت سندھ کے ساتھ زیادتیوں کو چھپا نہیں سکتے۔

ای پیپر دی نیشن