اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے بے نقاب ہو گئے۔ اعلامیہ کے مطابق نیب نے ملزمان کیخلاف ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر لیے۔ تیس سالہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ثبوت اکٹھے کئے گئے۔ حکومت بلوچستان کے سابق عہدیداروں سمیت 26 افراد کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا۔ نیب اعلامیہ میں کا گیا ہے کہ بدعنوان عناصر نے خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
ریکوڈک منصوبہ: خزانے کو نقصان پہچانے والے بے نقاب ہو گئے: نیب
Jun 10, 2021