وفاقی بجٹ ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوش خبری لائے گا،علی نواز اعوان 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اس سال کا وفاقی بجٹ ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوش خبری لے کر آئے گا، ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا، بدھ کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ اس سال کا بجٹ غریب ملازمین کے لئے خاطر خواہ ریلیف لے کر آئے گا ہمیں عالمی سطح پر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مقامی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے اور وفاقی بجٹ میں عام آدمی خصوصاً چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ آمدن میں اضافے سے انہیں ریلیف مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن