ملتان (جنرل رپورٹر) کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں راؤ تیمور، فہد کھوسہ، الیاس رحمانی ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی ترقی وخوشحالی کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے افسران کی مبینہ کرپشن و غفلت کے نتیجے میں ایک ارب سے زائد فنڈز نہ لگا ئے جانے پر لیپس ہونے کے خدشہ اور کنٹریکٹرز کو واجبات کی عدم ادائیگیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے فی الفور ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میںان کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ ملتان کے بعض افسران سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کے کام کرنے والے کنٹریکٹرزکو واجبات کی ادائیگیوں کیلئے لاکھوں روپے رشوت لینے کے باوجود ادائیگیاں نہ کر رہے ہیں۔
ملتان:عدم استعمال پر ایک ارب کے ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کا امکان
Jun 10, 2021