اڈالاڑ(نمائندہ نوائے وقت)سانحہ گھوٹکی ٹرین حادثے نے دلوں کوچھلنی کردیا۔ ملک واجد عباس اعوان ٗمیاں مجیب ھانس ٗڈاکٹرمرزامحمدشکیل ٗحاجی رمضان ٗریاض گیلانی ودیگر نے نوائے وقت سے کہا ہم گھوٹکی میں ہونیوالے ٹرین حادثہ(سانحہ)کی شدید مذمت کرتے ہیںٹرین حادثے میں شہید ھونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ٹرین حادثہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔انتظامیہ انسانوں کی قیمتی جانوں سے کھیل رہی ہے۔انتظامیہ کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے۔ حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے سرکاری طور پر فوری امداد کی جائے۔