اچھلتے کودتے بجلی بناتے جائیے، کھانا پکاتے جائیے!

Jun 10, 2021

ٹوکیو: جاپان کے ایک یوٹیوبر نے ایسا چولہا ایجاد کرلیا ہے جسے گرم کرنے کیلئے ایک جگہ کھڑے ہو کر، دوڑنے والے انداز میں اچھل کود کی جاتی ہے اور یوں پیدا ہونے والی بجلی سے کھانا پکایا جاتا ہے۔انسان کی جسمانی توانائی سے قابلِ استعمال بجلی بنانے کا خیال برسوں پرانا ہے جس کی سب سے پرانی مثال ’’ڈائنامو‘‘ کی صورت میں موجود ہے جو سائیکل چلاتے دوران بجلی بناتا ہے جس سے سائیکل کی ہیڈ لائٹ روشن کی جاتی ہے۔حالیہ برسوں میں انسان کی جسمانی حرارت سے جلنے والی فلیش لائٹس اور ’’سلیپنگ بیگ بیٹری چارجر‘‘ جیسی کئی ایجادات سامنے آچکی ہیں۔جاپانی یوٹیوبر ’’بومب تامیو‘‘ (Bomb_tamio) بھی عجیب و غریب ’’ایجادات‘‘ کے دعویدار ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر تقریباً دو ہفتے پہلے ایسی ہی ایک انوکھی ایجاد کی مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

مزیدخبریں