جام پور(نمائندہ نوائے وقت)4 بدبخت بیٹوں اور رشتہ داروں کا جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے باپ پر مبینہ تشدد‘ پولیس 2 گھنٹے بعد پہنچی بزرگ انصاف کے حصول کے لئے دربدر بھٹکنے لگا تفصیل کے مطابق تھانہ داجل کے علاقہ واہ بوہڑ میں فاضل پور کے رہائشی 90سالہ ملک خواجہ بخش بوہڑ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی پہلی شادی سے 4بیٹوں مشیر عالم، محبوب عالم، مجیب عالم، منیر عالم نے اپنے رشتہ داروں بشیر احمد اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ملکر مجھ کواور میرے دیگر بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بزرگ ملک خواجہ بخش کے مطابق اس نے اپنے ان بیٹوں سے بوجہ گستاخ پہلے ہی لاتعلقی اختیار کرلی تھی جس کا ان کو رنج تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے میرے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی جسکو میں نے اور میرے دوسرے بیٹوں نے روکنا چاہا تو انہوں نے تمام حدیں پھلانگ کر ہم پر تشدد کیا جس کی شکایت 15پر کی تو تھانہ داجل پولیس دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی جب ہم سب تھانہ داجل پہنچے تو میرے ملزمان بیٹوں کو پولیس نے کرسیوں جبکہ ہمیں زمین پر بیٹھائے رکھا مگر پولیس تھانہ داجل نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی بلکہ ہمیں کہا کہ آپکا فیصلہ مقامی زمیندار کریں گے ملک خواجہ بخش نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب ڈی پی او راجن پور سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کا مطالبہ کیا ہے