لاہور( اپنے نامہ نگار سے)صوبے بھر کی عدلیہ کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو ارسال کردی گئیں،عدلیہ کیلئے 26 ارب 19 کروڑ کی 90 منصوبوں کیلئے 4 ارب 23 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں،سانگلہ ہل، بھکر، وزیر آباد ،اوکاڑہ اور کوٹ ادو میں جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر پر 76 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہونگے،لاہور ہائیکورٹ میں مختلف تعمیراتی اخراجات کیلئے 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، عدالتوں میں مختلف تعمیراتی اخراجات کا تخمینہ 5 ارب روپے لگایا گیا ہے لاہور میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
صوبے بھر کی عدلیہ کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو ارسال
Jun 10, 2021