حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی:میاں محمد ارقم خان 

گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی حکومت کی شاندار کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی جبکہ عوام وزیراعظم عمران خان کو اپنا اصل ہیرو مان چکی ہے وزیراعظم عمران خان کی عوام کو انکی دہلیز پر حقوق کی فراہمی کی پالیسی نے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر پی پی 55میاں محمد ارقم خان نے مر کزی دفتر جلیل ٹائون میں کارکنوںسے کیا انہوں نے مزیدکہا پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے عمران خان کی قیادت ملکی ترقی پرآج پوری قوم فخر کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...