گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے پیپلزپارٹی اور قیادت کیلئے غیر متنازعہ پارٹی راہنماں کے گھروں میں جاہینگے اور وہاں کے مقامی عہدیداروں ٹکٹ ہولڈر وں کارکنوں اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق چیرمین سینٹ نئیر بخاری نے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو کی قیادت میں ملنے والے ضلعی عہدیداران ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری مظہر ریاض چیمہ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق ملک پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے سینئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد ساہی پیپلزپارٹی راولپنڈی کے رہنما نعیم کیانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل پنجاب کی تنظیم تکمیل کے مراحل میں ہے خالی عہدوں پر پارٹی کے نظریاتی متعرک اور ثابت قدم کارکنوں کی تقرریاں ہونگی قوم کو عوامی قوت کے ذریعے اشرافیوں کے نمائندہ حکمرانوں سے نجات دلا ینگے۔