ریل اور سڑک کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے  اقدامات کئے جائیں:مولانا نعیم بٹ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب ناظم اعلی مولانا محمد نعیم بٹ ‘جامعہ عثمانیہ اہلحدیث مدوخلیل روڈ نواب چوک گوجرانوالہ کے خطیب و مہتمم قاری ابوبکر عثمانی ‘جامع مسجد اختر اہلحدیث کے خطیب حافظ افتخار الہی نے اپنے ایک بیان میں ڈہرکی میں دو ٹرینوں کے متصادم میں بھاری جانی نقصان پر سخت تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ ریل اور سڑک کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی سرکاری محکموں  میں بڑھتی جا رہی ہے ۔ جس سے ہولناک حادثے ہو رہے ہیں انہوں نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونیوالے مسافروں کے اہلخانہ کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...