بیٹنگ آرڈرمیں تبدیلی حیدر علی کی ناکامی کا سبب ہے: ظہیر عباس

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کو حیدر علی کی ناکامی کا سبب قرار دیدیا۔انہوںنے کہا کہ حیدر علی کو کارکردگی کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا، اوپنرز بعض اوقات نچلے نمبرز پر سیٹ نہیں ہوپاتے کیونکہ  ذہن بن چکا ہوتا ہے، اگر ٹیم مینجمنٹ نے حیدرعلی کو مڈل آرڈر میں آزمانا تھا تو پہلے اس کیلئے پریکٹس کرواتے، انھیں صلاحیت کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا اور ہر کوئی ان کے گن گا رہا تھا لہذا ڈراپ کرنے کی بجائے مزید موقع دینا مناسب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...