لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور افغان کرکٹر راشد خان میں دوستی پروان چڑھنے لگی ہے۔راشد خان نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور دونوں بائولرز کو ’سپیڈ گنز‘ قرار دیا۔راشد خان نے ابوظہبی کے ساحل پر شاہین آفریدی کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں افغان کرکٹر نے ان کیلئے دل والے ایموجی بنا کر بہترین دوستی کا اظہار کیا۔