تلہ گنگ ( نامہ نگار) تحصیل ایمرجنسی کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران کھوکھرایڈ منسٹریٹر آفس تلہ گنگ میں منعقد ہوا -اجلاس میں فوکل پرسن ڈینگی احسان الحق نے اسکرین پر تمام محکموں کی کارکردگی پر بریف کیا -اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کے سر براہان پر واضح کر دیا کہ زیرو کارکردگی والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے جو کام نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے حکومت کام کرنے کی تنخواہ دیتی ہے -خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کی کا میابی بھی تمام محکموں کے سربراہان کی مجموعی زمہ داری ہے اس کو صرف میونسپل کمیٹی کے سپرد کرنا بھی زیادتی ہو گی ۔ا جلاس میں فوکل پرسن ڈینگی احسان الحق نے ا سکر ین پر تمام محکموں کی کارکردگی پر بریف کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی زیرنگرانی انسداد ڈینگی اجلاس
Jun 10, 2021