جانشینی سرٹیفکیٹ نادرا کے سپرد کئے جانے کیخلاف چکوال بار کی ہڑتال آج ہو گی 

چکوال(نامہ نگار) حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر جانشینی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا اختیار عدالتی دائرہ اختیارات سے نادرا کے سپرد کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال 10جون جمعرات کے روزبطور احتجاج ہڑتال کرے گی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ملک اظہر حسین ایڈووکیٹ صدر۔محمد نوید بٹ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری۔ فراز سلطان ایڈووکیٹ نائب صدر۔ محمد آصف ملک ایڈووکیٹ میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کوئی بھی وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوگا اور عدالتی کام مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن