سوہاوہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر 

Jun 10, 2021

سوہاوہ ( نامہ نگار) موسمی گرمی میں شدت کی لہر ملک بھر میں آئی ہے اس کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بوتل سے نکل آیا ہے ۔ بعض سب ڈویژنوں میں لوڈشیڈنگ تو کم ہے لیکن وولٹیج میں کمی سے صارفین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وولٹیج میں کمی کی وجہ سے کئی گھریلومصنوعات کے متاثر ہونے کو خدشہ رہتا ہے ۔ اس لئے نواحی علاقہ واپڈا ایس ڈی او خانپور چکوال ، ایس ڈی او گلیانہ گوجرخان اور ایس ڈی او واپڈا سوہاو ہ سے بجلی کے نہتے صارفین نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ایک فنی تقاضا ہے لیکن جب بجلی موجود ہو تو وولٹیج کا معیار اس حد تک برابر رکھا جائے ۔

مزیدخبریں