ممبئی(یواین پی) بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے سلو میاں کا فلمی کیریئر ختم کردینے کا دعویٰ کردیاہے۔اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجریہ کرنیوالے کمال آر خان کی جانب سے سلومیاں پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ برقرار ہے۔فلمی ناقد پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کیخلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔آج پھر کیا ٓرکے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دُکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بیچارے کا پورا کیریئر ختم کردیا۔ لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا‘۔سلمان خان نے کمال خان کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔سلمان خان نے ناقدکے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔