کراچی(یواین پی) اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا ہے۔ عائزہ نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے حال ہی سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کو اپنے تک ہی محدود رکھنا سیکھئے۔ انہوں نے سٹوری میں ساتھی اداکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسا کریں تاکہ کوئی بھی شخص آپ کی زندگی کو اپنی انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال نا کرے۔