ملتان،ڈیرہ غازیخان (جنرل رپورٹر،بیورو رپورٹ) ڈی جی خان آرٹس کونسل میں نامور گائیک اور فنکار نعیم الحسن ببلو کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سلیم قیصر نے کہا ہے کہ نعیم الحسن ببلو خطے کا ایک عظیم فنکار اور گائیک تھا اور میوزک میں ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگاجبکہ مرحوم غزل ٗگیت اور کافی گائیکی پر خاص مہارت رکھتے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ نعیم الحسن ببلو موسیقی کے اعلی درجے کے استاد تھے۔ سنگر ابوذر غفاری نے کہا کہ نعیم الحسن ببلو بلا شبہ ہمارے عہد کا ایک بڑا فنکار تھا۔شاعر منور عباس منور نے کہا کہ نعیم الحسن ببلو کے فن اور اخلاق کی وجہ سے بے شمار لوگ انکے گرویدہ تھے۔اجلاس میں ملک خالد'محمد امجد'عابد خان'دراب کاشف'جہانزیب علی اور سید طاہر حسین کے علاوہ ملک فدا حسین نے بھی شرکت کی۔