چین 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021تا 2025) کے دوران غیر مادی قومی ثقافتی ورثہ کے 20 عجائب گھر تعمیر کرے گا ۔وزارت ثقافت اور سیاحت کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے ایک منصوبے کے مطابق اس منصوبہ سے غیر مادی ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے کے لئے سہولیات میں بہتری آئے گی۔یہ وزارت منفرد نسلی ، علاقائی یا صنعتی خصوصیات کے حامل مقامی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثہ کے عجائب گھروں کی تعمیر کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔اس منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو غیر مادی ثقافتی ورثے کے بارے میں جاننے میں مدد فراہم کرنے کے لئے سہولیات مہیا کرنے کی خاطر نجی سرمایہ کاری کو خوش آ مدید کہا جائے گا ۔
چین کا غیر مادی قومی ثقافتی ورثہ کے 20 عجائب گھر تعمیر کر نے کا منصو بہ
Jun 10, 2021 | 15:09