جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا‘ معاہدے پر دستخط

Jun 10, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا۔ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق جنوبی کوریا ایک ارب ڈالر تک کی طویل مدتی رعایتی فنانسنگ کرے گا۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے دستخط سیکرٹری اقتصادی امور پر سید ضیاء الدین جنوبی کوریا کی جانب سے معاہدے پر دستخط جمہوریہ کوریا کے سفیر نے کئے۔ جنوبی کوریا نے آئی ٹی صحت، مواصلات، زراعت، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں تکنیکی اور اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

مزیدخبریں