عمران اپنی جھوٹی کارکردگی بتارہے تھے ، شہباز شریف نے آٹا سستا کیا : وزیراطلاعات 

Jun 10, 2022

اسلام آباد (خبر نگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جھوٹی کارکردگری بتا رہے تھے عمران خان آپ نے اپنی سیاست کیلئے فیصلے نہیں کئے تشدد پر  اکسانے والوں کو قوم کو جواب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی خواتین نے احتجاج کیا یہ تماشے یہاں پارلیمنٹ کے گیٹ کے سامنے نہ کریں۔ بنی گالا جاکر کریں ڈنڈے‘ ہانڈیاں اٹھا کر تماشا کیا گیا ہے۔ عمران خان نے چار سال ملک دشمن بجٹ دیا ہے۔ اب قانون کو ہاتھ میں لینے والا قانون کے دائرے میں آئے گا۔ پارلیمنٹ کا گیٹ پھلانگنا تماشے کے علاوہ کچھ نہیں، جس پارلیمان کے گیٹ پر حملہ کیا گیا اس سے تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔ پارلیمان کا گیٹ کیوں پھلانگ رہی ہیں آکر استعفیٰ دیں۔ شہباز شریف نے چینی اور آٹا سستا کیا۔ سنجیدہ قیادت ملک کے سنجیدہ مسائل کو حل کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں