لاہور (اپنے نامہ نگار سے) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی کا انتقال ہوگیا ہے۔ دوبئی پولیس کی جانب سے مقصود چپڑاسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مقصود چپڑاسی پر تین ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا، ملک مقصود چپڑاسی کا دبئی میں دل کے دورے کے باعث انتقالِ ہوگیا ہے۔ ایف آئی اے کے چالان کے مطابق ملک مقصود چپڑاسی کے نام پر 7بنک اکاونٹس تھے۔ ایف آئی اے چالان کے مطابق مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں گزشتہ 8 سالوں میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوئی۔ چالان کے مطابق مقصود چپڑاسی کی ماہانہ 25 ہزار روپے تنخواہ تھی۔ ماڈل ٹاؤن ہیڈ آفس میں ملازم تھا، ایف آئی اے پراسکیوٹر فاروق باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک مقصود چپڑاسی کے انتقال کے باعث کیس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، یاد رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میںلاہور کی احتساب عدالت نے مقصود چپڑاسی کو اشتہاری قرار دیا جبکہ ایف آئی اے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف فیملی کے شریک ملزم ملک مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے
Jun 10, 2022