لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلاء پر تشدد کیس میں سیشن عدالت کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سی سی پی او او ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے یہ مؤخر اختیار کیا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا جو حکم تھا وہ حقائق کے برعکس تھا اور تمام شواہد کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔