چمن(نامہ نگار) بی جے پی کی ترجمان خاتون کی جانب سے گستاخی پر سرحدی شہر چمن میں اہلسنت والجماعت اور انٹرنیشنل ختم نبوت کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سناتن چوک پر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی ۔ مظاہرین نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مقررین نے کہا کہ انڈین سیاسی جماعت بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ کلمات سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی دل چھلنی ہوئے ہیں جس پر صرف معافی سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پر فوری نوٹس لے اور گستاخی کرنے والی خاتون کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔