کوئٹہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ادوار میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں بلاامتیاز فراہم کیں۔ یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں وفود سے ملاقات اور سائلین کی درخواستوںپر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے مختصر عرصے میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انکی مثال ماضی کی حکومتو ں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کی کاوششوں کی نا کامی وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی مقبولت اور انکی خدمات کے اعتراف کا ثبوت ہے۔
ہزاروں نوجوانوں کو بلاامتیاز ملازمتیں فراہم کیں: وزیر صحت
Jun 10, 2022