حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) تاج کالونی میں دوخواتین کو قتل کرنے والے ملزم علی رضا کو پولیس آئی جی پولیس پنجاب کے حکم کے باوجود 30گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی گرفتار نہ کرسکی جبکہ پولیس نے ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ سٹی میں مقتولہ فاخرہ کے والد ظہیر عباس کی مدعیت میں دوہرے قتل کے الزام میںمقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے روٹھی بیوی کو منانے پر ناکامی پر گذشتہ روز سسرالیوںکے گھر آکر فائرنگ کرکے بیوی فاخرہ اور خوشدامن نیلم بی بی دونوںکو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جس کے بعد ملزم فرارہوگیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاخرہ کے بطن سے آٹھ ماہ کی بچی بھی ہے۔ ماں بیٹی کو پوسٹمارٹم کے بعد انکے آبائی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔
حافظ آباد: 30گھنٹے بعد بھی دوخواتین کا قاتل گرفتار نہ ہو سکا
Jun 10, 2022