انتخابی فہرستیں19 جو ن تک شہریوں کے معائنے کیلئے سکولوں میں دستیاب ہوںگی: تنویر الحسن لنگاہ

Jun 10, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(۱) گوجرانوالہ تنویر الحسن خان لنگاہ نے کہا ہے مستند اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں  6 نومبر2021 سے گھر گھر جاکر ووٹوں کی تصدیق سے شروع ہونے والے عمل کے ذریعے حاصل کردہ مواد سے غیر حتمی انتخابی فہرستیں تیار کر کے الیکشن کمیشن نے پورے پاکستان میں عوام کے معائنے کیلئے قریبی سرکاری سکولوں میں 21مئی2022  سے آویزاں کر رکھی ہیں مذکورہ فہرستیں 19  جو ن تک شہریوں کے معائنے کیلئے ان سکولوں میں دستیاب ہوںگی ان خیالات ا ظہار انہوں نے  اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ 

مزیدخبریں