وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ(ن کے) رہنما اورسابق وائس چیئرمین ڈاکٹر ندیم سیف نے کہا ہے کہ گستاخوں کو بھارتی حکومت فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دی جائے، پوری دنیا میں بالعموم یوم حرمت رسول ؐ منایا جارہا ہے، مشرق وسطی میں بھارت مصنوعات کا بائیکاٹ درست سمت قدم ہے، دنیا کے امن پسند اور بین المذاہب رواداری اور مکالمے پر یقین رکھنے والے افراد اور جماعتیں بھارت کے اس رویے کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔