گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب کالج گوجرانوالہ یونیورسٹی کیمپس کے طلباء و طالبات نے نشاط مِلز لمیٹڈ شیخوپورہ کا تعلیمی و مطالعاتی دورہ کیا مِلز کے انتظامی افسران نے بی بی اے کے طلبہ کو ہیومن ریسورس اور پیداوار ی یونٹ کا وِزٹ کروایا اور مختلف معلومات فراہم کیں ۔ طلبہ نے اس موقع پر دی گئی بریفنگ کوسراہا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ملز ماہرین نے مصنوعات کو عالمی معیار کا درجہ دیتے ہو ئے بتایا مصنوعات کی پیداوار میں عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جاتاہے جس میں طلبہ نے خاصی دلچسپی ظاہر کی ۔
پنجاب کالج گوجرانوالہ یونیورسٹی کیمپس کے طلباء و طالبات کا نشاط ملز شیخوپورہ کامطالعاتی دورہ
Jun 10, 2022