کراچی (کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 16.586 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11،416 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 5.152 بلین روپے رہی۔ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.463 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 3.259 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.631 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.350 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 686.398 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 466.907 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 224.437 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 186.927 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 79.397 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 68.153 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 14.333 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 1.698 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.783 ملین روپے تھی۔