کراچی (کا مرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 41500پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں25ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کی وجہ سے54.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،فوڈز ،پیٹرولیم ،ٹیلی کام اور بینکنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41997پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا مگرپرافٹ ٹیکنگ کی باعث انڈیکس 41900اور41800پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گر گیا تاہم مارکیٹ مثبت زون ہی میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 182.80پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41553.16پوائنٹس سے بڑھ کر41735.96پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 72.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18576.86پوائنٹس سے بڑھ کر15949.65پوائنٹس پر بند ہوا ۔
جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28536.04پوائنٹس سے بڑھ کر28641.22پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب60کروڑ61لاکھ55ہزار118روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب47ارب44کروڑ6لاکھ87ہزار331روپے سے بڑھ کر69کھرب73ارب4کروڑ68لاکھ42ہزار449روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو5ارب روپے مالیت کے 23کروڑ53لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ11لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 328کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،120میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 3کروڑ18لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ82لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ68لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ43لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ5لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے بھائو میں44.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9999.00روپے ہو گئی اسی طرح 50.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر1150.00روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو میں 24.90روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5775.10روپے ہو گئی جبکہ100.00روپے کی کمی سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 24800.00روپے پر آ گئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروبار حصص میںتیزی
Jun 10, 2022