قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل کا انتخابی فہرستوں کی درستگی یا تبدیلی کیلئے قائم کئے گئے ڈسپلے سنٹر کا دورہ‘تمام انتظامات کو چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع قصور میں انتخابی فہرستوں کی درستگی یا تبدیلی کیلئے 289 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں یہ سنٹر گورنمنٹ پرائمری، ایلمنٹری اور ہائی سکولوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ ووٹ کی درستگی یا تبدیلی کیلئے فارم نمبر 15,16اور 17وافر مقدار میں موجود ہیں۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر میں جا کر اپنا اور اپنی فیملی کا ووٹ لازمی چیک کریں۔ ڈسپلے سنٹرز ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہینگے اور ووٹ کی درستگی یا تبدیلی کی آخری تاریخ 19جون 2022ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنے ووٹ کا اندراج،درستگی یا منتقلی جلد از جلد کرائیں۔