ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی)عوام کوسرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو نہیں چھوڑینگے، کم وزن اور زائد قیمت پراشیائے ضروریہ کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اورکریانہ مرچنٹ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اشیائے خوردونوش کے پرچون نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے کیا ۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجد علی ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن شیخ علی رضوان ودیگر ضلعی افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرننکانہ نے اجلاس کی صدارت کرتے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ممبران کی مشاورت سے مختلف اشیاء خورونوش کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ مقرر کردہ ریٹ سے زائد ریٹ پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
منافع خوروں ‘ ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :احمر نائیک
Jun 10, 2022