معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے:امان اللہ سوہل

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن کی اشد ضرورت ہے معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ نبی اکرم ؐ کا خطبہ حجۃ الوداع اور میثاق مدینہ مذہبی رواداری کی بہترین دستاویزات ہے ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق وطن عزیز میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن