لاہور (کلچرل رپورٹر)انجمن تحفظ حقوق مہاجرین جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بھارت کے ساتھ تمام تر تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کر کے سفیر کو نکالا جائے۔ بھارتی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپورشرما کی ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور نبی کریم ؐ کے بارے میں گستاخانہ گفتگو گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارت کے کروڑوں مسلمان دن رات ہندو انتہا پسندوں کی ازلی نفرت کا شکار رہتے ہیں۔ بھارت ایک ایسا ملک بن کر رہ گیا ہے جہاں صرف ہندو انتہاپسندوں کی سوچ ہی زندہ رہ سکتی ہے جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو یہ انتہا پسند کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں۔
بھارت کیساتھ تعلقات ختم سفیر کو نکالا جائے: خادم حسین جرال
Jun 10, 2022